احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

3: باب فِي صَيْدٍ قُطِعَ مِنْهُ قِطْعَةٌ
باب: زندہ شکار (جانور) کے جسم سے کوئی حصہ کاٹ لیا جائے اس کے حکم کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 2858
حدثنا عثمان بن ابي شيبة، حدثنا هاشم بن القاسم، حدثنا عبد الرحمن بن عبد الله بن دينار، عن زيد بن اسلم، عن عطاء بن يسار،عن ابي واقد، قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم:"ما قطع من البهيمة وهي حية فهي ميتة".
ابوواقد لیثی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: زندہ جانور کے بدن سے جو چیز کاٹی جائے وہ مردار ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الصید 4 (1480) أتم منہ، (تحفة الأشراف: 15515)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/218)، سنن الدارمی/الصید 9 (2061) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: