احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

89: باب الصَّلاَةِ فِي شُعُرِ النِّسَاءِ
باب: مردوں کا عورتوں کے کپڑوں میں نماز پڑھنے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 645
حدثنا عبيد الله بن معاذ، حدثنا ابي، حدثنا الاشعث، عن محمد يعني ابن سيرين، عن عبد الله بن شقيق، عن عائشة، قالت:"كان رسول الله صلى الله عليه وسلم لا يصلي في شعرنا او لحفنا"، قال عبيد الله: شك ابي.
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے شعار یا لحاف ۱؎ میں نماز نہیں پڑھتے تھے۔ عبیداللہ نے کہا: میرے والد (معاذ) کو شک ہوا ہے (کہ ام المؤمنین عائشہ نے لفظ: «شعرنا» کہا، یا: «لحفنا»)۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حديث رقم: 367، (تحفة الأشراف: 16221، 17589، 19296) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: جو کپڑا جسم سے لگا رہتا ہے اسے شعار کہتے ہیں، اور اوڑھنے کی چادر کو لحاف۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: