احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

29: باب الدُّعَاءِ بِظَهْرِ الْغَيْبِ
باب: اپنے مسلمان بھائی کے لیے غائبانہ دعا کرنے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 1534
حدثنا رجاء بن المرجى، حدثنا النضر بن شميل، اخبرنا موسى بن ثروان، حدثني طلحة بن عبيد الله بن كريز، حدثتني ام الدرداء، قالت: حدثني سيدي ابو الدرداء، انه سمع رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول:"إذا دعا الرجل لاخيه بظهر الغيب، قالت الملائكة: آمين ولك بمثل".
ام الدرادء رضی اللہ عنہا کہتی ہیں مجھ سے میرے شوہر ابوالدرداء رضی اللہ عنہ نے بیان کیا ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: جب کوئی اپنے بھائی کے لیے غائبانے (غائبانہ) میں دعا کرتا ہے تو فرشتے آمین کہتے ہیں اور کہتے ہیں: تیرے لیے بھی اسی جیسا ہو۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الذکر والدعاء 23 (2732)، (تحفة الأشراف:10988)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/المناسک 5 (2895)، مسند احمد (5/195) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: