احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

27: باب النَّهْىِ عَنْ أَنْ يَدْعُوَ الإِنْسَانُ عَلَى أَهْلِهِ وَمَالِهِ
باب: اپنے مال اور اپنی اولاد کے لیے بددعا منع ہے۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 1532
حدثنا هشام بن عمار، ويحيى بن الفضل، وسليمان بن عبد الرحمن، قالوا: حدثنا حاتم بن إسماعيل، حدثنا يعقوب بن مجاهد ابو حزرة، عن عبادة بن الوليد بن عبادة بن الصامت، عن جابر بن عبد الله، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"لا تدعوا على انفسكم، ولا تدعوا على اولادكم، ولا تدعوا على خدمكم، ولا تدعوا على اموالكم، لا توافقوا من الله تبارك وتعالى ساعة نيل فيها عطاء فيستجيب لكم". قال ابو داود: هذا الحديث متصل، عبادة بن الوليد بن عبادة لقي جابرا.
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ نہ اپنے لیے بد دعا کرو اور نہ اپنی اولاد کے لیے، نہ اپنے خادموں کے لیے اور نہ ہی اپنے اموال کے لیے، کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ گھڑی ایسی ہو جس میں دعا قبول ہوتی ہو اور اللہ تمہاری بد دعا قبول کر لے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: یہ حدیث متصل ہے کیونکہ عبادہ بن ولید کی ملاقات جابر بن عبداللہ سے ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف:2361) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: