احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

25: باب فِيمَنْ تَطَبَّبَ وَلاَ يُعْلَمُ مِنْهُ طِبٌّ فَأَعْنَتَ
باب: جس نے طب جانے بغیر کسی کا علاج کیا اور اس کو نقصان پہنچا دیا تو اس کی سزا کیا ہے؟
سنن ابي داود حدیث نمبر: 4586
حدثنا نصر بن عاصم الانطاكي، ومحمد بن الصباح بن سفيان، ان الوليد بن مسلم اخبرهم، عن ابن جريج، عن عمرو بن شعيب،عن ابيه، عن جده، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:"من تطبب ولا يعلم منه طب فهو ضامن"، قال نصر: قال: حدثني ابن جريج، قال ابو داود: هذا لم يروه إلا الوليد، لا ندري هو صحيح ام لا ؟.
عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو طب نہ جانتا ہو اور علاج کرے تو وہ (مریض کا) ضامن ہو گا۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اسے ولید کے علاوہ کسی اور نے روایت نہیں کیا، ہمیں نہیں معلوم یہ صحیح ہے یا نہیں۔

تخریج دارالدعوہ: سنن النسائی/القسامة 34 (4834)، سنن ابن ماجہ/الطب 16 (3466)، (تحفة الأشراف: 8746) (حسن)

قال الشيخ الألباني: حسن

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / ن 4834،جه 3466 ¤ ابن جريج مدلس وعنعن (تقدم:19) وللحديث شاهد ضعيف ۔

Share this: