احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

34: باب فِي أَكْلِ لُحُومِ الْحُمُرِ الأَهْلِيَّةِ
باب: گھریلو گدھے کا گوشت کھانا حرام ہے۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3808
حدثنا إبراهيم بن حسن المصيصي، حدثنا حجاج، عن ابن جريج، اخبرني عمرو بن دينار، اخبرني رجل، عن جابر بن عبد الله، قال:"نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم يوم خيبر، عن ان ناكل لحوم الحمر، وامرنا ان ناكل لحوم الخيل"، قال عمرو: فاخبرت هذا الخبر ابا الشعثاء، فقال: قد كان الحكم الغفاري فينا يقول هذا، وابى ذلك البحر يريد ابن عباس.
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کے دن گھریلو گدھے کے گوشت کھانے سے منع فرمایا، اور ہمیں گھوڑے کا گوشت کھانے کا حکم دیا۔ عمرو کہتے ہیں: ابوالشعثاء کو میں نے اس حدیث سے باخبر کیا تو انہوں نے کہا: حکم غفاری بھی ہم سے یہی کہتے تھے اور اس «بحر» (عالم) نے اس حدیث کا انکار کیا ہے ان کی مراد ابن عباس رضی اللہ عنہما سے تھی ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/ الصید 28 (5529)، انظر حدیث رقم: 3788، (تحفة الأشراف: 3422)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/413) (صحیح) (اس سند میں رجل سے مراد محمد بن علی باقر ہیں)

وضاحت: ۱؎: ابن عباس رضی اللہ عنہما گھریلو گدھا کے کھانے کو جائز مانتے تھے، ہو سکتا ہے کہ انہیں حرمت والی حدیث نہ پہنچی ہو، آیت کریمہ: «قل لا أجد فيما أوحي إلي محرما» سے ان کا اس پر استدلال اس لئے صحیح نہیں ہے کہ یہ آیت مکی ہے، اور حرمت مدینہ میں ہوئی تھی۔

قال الشيخ الألباني: صحيح ق دون قول عمرو فأخبرت . . الخ

Share this: