احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

152: بَابُ وَضْعِ الْيَدَيْنِ عَلَى الرُّكْبَتَيْنِ
باب: رکوع میں دونوں ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھنے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 867
حدثنا حفص بن عمر، حدثنا شعبة، عن ابي يعفور قال ابو داود واسمه وقدان، عن مصعب بن سعد، قال:"صليت إلى جنب ابي فجعلت يدي بين ركبتي، فنهاني عن ذلك فعدت، فقال: لا تصنع هذا، فإنا كنا نفعله فنهينا عن ذلك، وامرنا ان نضع ايدينا على الركب".
مصعب بن سعد کہتے ہیں میں نے اپنے والد کے بغل میں نماز پڑھی تو میں نے (رکوع میں) اپنے دونوں ہاتھ اپنے دونوں گھٹنوں کے بیچ میں کر لیے تو انہوں نے مجھے ایسا کرنے سے منع کیا، پھر میں نے دوبارہ ایسے ہی کیا تو انہوں نے کہا: تم ایسا نہ کیا کرو کیونکہ پہلے ہم بھی ایسا ہی کرتے تھے، پھر ہم کو ایسا کرنے سے روک دیا گیا اور ہمیں حکم دیا گیا کہ ہم اپنے ہاتھ اپنے گھٹنوں پر رکھیں۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الأذان 118 (790)، صحیح مسلم/المساجد 5 (535)، سنن الترمذی/الصلاة 80 (259)، سنن النسائی/الافتتاح 91(1033)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 17 (873)، تحفة الأشراف (3929)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/ 181، 182)، سنن الدارمی/الصلاة 68 (1341) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: