153: باب مَا يَقُولُ الرَّجُلُ فِي رُكُوعِهِ وَسُجُودِهِ
باب: آدمی رکوع اور سجدے میں کیا کہے؟
سنن ابي داود حدیث نمبر: 869
حدثنا الربيع بن نافع ابو توبة، وموسى بن إسماعيل المعنى، قالا: حدثنا ابن المبارك، عن موسى، قال ابو سلمة موسى بن ايوب: عن عمه، عن عقبة بن عامر، قال:"لما نزلت فسبح باسم ربك العظيم سورة الواقعة آية 74، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: اجعلوها في ركوعكم، فلما نزلت سبح اسم ربك الاعلى سورة الاعلى آية 1، قال: اجعلوها في سجودكم".
عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں جب آیت کریمہ: «فسبح باسم ربك العظيم» ”اپنے بہت بڑے رب کے نام کی تسبیح کیا کرو“ (سورۃ الواقعۃ: ۷۴) نازل ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اپنے رکوع میں کر لو“، پھر جب «سبح اسم ربك الأعلى» ”اپنے بہت ہی بلند رب کے نام پاکیزگی بیان کرو“ (سورۃ الاعلی: ۱) اتری تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اپنے سجدے میں کر لو“۔
تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 20 (887)، (تحفة الأشراف: 9909)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/155)، سنن الدارمی/الصلاة 69 (1344) (ضعیف) (عمّہ سے مراد ایاس بن عامر ہیں جو غیر معروف ہیں، اور جن کی توثیق صرف عجلی اور ابن حبان نے کی ہے، اور یہ دونوں متساہل ہیں، ابن حجر نے ان کو صدوق لکھا ہے، حالانکہ موسی کے علاوہ ان سے کسی اور نے روایت نہیں کی ہے، امام ذھبی کہتے ہیں کہ (ليس بالقوي) یہ قوی نہیں ہیں ملاحظہ ہو: ضعیف ابی داود (9؍337)
قال الشيخ الألباني: ضعيف