احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

67: باب فِي فَضْلِ صَوْمِهِ
باب: عاشوراء کے روزے کی فضیلت کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 2447
حدثنا محمد بن المنهال، حدثنا يزيد بن زريع، حدثنا سعيد، عن قتادة، عن عبد الرحمن بن مسلمة، عن عمه، ان اسلم اتت النبي صلى الله عليه وسلم، فقال:"صمتم يومكم هذا ؟ قالوا: لا. قال: فاتموا بقية يومكم واقضوه. قال ابو داود: يعني يوم عاشوراء".
عبدالرحمٰن بن مسلمہ اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ قبیلہ اسلم کے لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، آپ نے پوچھا: کیا تم لوگوں نے اپنے اس دن کا روزہ رکھا ہے؟ جواب دیا: نہیں، فرمایا: دن کا بقیہ حصہ بغیر کھائے پئے پورا کرو اور روزے کی قضاء کرو۔ ابوداؤد کہتے ہیں: یعنی عاشوراء کے دن۔

تخریج دارالدعوہ: سنن النسائی/ الصیام 36 (2320) (تحفة الأشراف: 15628)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/29، 367، 409) (ضعیف) (اس کے راوی عبد الرحمن لین الحدیث ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ عبدالرحمٰن بن مسلمة مجهول ، انظر التحرير (3884) لم يوثقه غير ابن حبان ۔

Share this: