احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

68: باب فِي صَوْمِ يَوْمٍ وَفِطْرِ يَوْمٍ
باب: ایک دن روزہ رکھنے اور ایک دن چھوڑ دینے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 2448
حدثنا احمد بن حنبل، ومحمد بن عيسى، ومسدد، والإخبار في حديث احمد، قالوا: حدثنا سفيان، قال: سمعت عمرا، قال: اخبرني عمرو بن اوس، سمعه من عبد الله بن عمرو، قال: قال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم:"احب الصيام إلى الله تعالى صيام داود، واحب الصلاة إلى الله تعالى صلاة داود، كان ينام نصفه ويقوم ثلثه وينام سدسه، وكان يفطر يوما ويصوم يوما".
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ پسندیدہ روزے داود علیہ السلام کے روزے ہیں، اور پسندیدہ نماز بھی داود کی نماز ہے: وہ آدھی رات تک سوتے، اور تہائی رات تک قیام کرتے (تہجد پڑھتے)، پھر رات کا چھٹا حصہ سوتے، اور ایک دن روزہ نہ رکھتے، ایک دن رکھتے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/قیام اللیل 7 (1131)، صحیح مسلم/الصیام 35 (1159)، سنن النسائی/الصیام 40 (2346)، سنن ابن ماجہ/الصیام 31 (1712)، (تحفة الأشراف: 8897)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/206)، دی/ الصوم (42 (1793) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: