احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

44: باب الإِقْرَانِ فِي التَّمْرِ عِنْدَ الأَكْلِ
باب: دو دو تین تین کھجوریں ایک ساتھ کھانے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3834
حدثنا واصل بن عبد الاعلى، حدثنا ابن فضيل، عن ابي إسحاق، عن جبلة بن سحيم، عن ابن عمر، قال:"نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن الإقران، إلا ان تستاذن اصحابك".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کئی کھجوریں ایک ساتھ ملا کر کھانے سے منع فرمایا الا یہ کہ تم اپنے ساتھیوں سے اجازت لے لو۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الشرکة 4 (2490)، صحیح مسلم/الأشربة 25 (2045)، سنن الترمذی/الأطعمة 16 (1814)، سنن ابن ماجہ/الأطعمة 41 (3331)، (تحفة الأشراف: 6667)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/7، 44، 46، 60، 74، 81، 103، 131)، سنن الدارمی/الأطعمة 25 (2103) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: