احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

7: باب فِي فَضْلِ الْعِيَادَةِ عَلَى وُضُوءٍ
باب: باوضو عیادت کرنے کی فضیلت کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3097
حدثنا محمد بن عوف الطائي، حدثنا الربيع بن روح بن خليد، حدثنا محمد بن خالد، حدثنا الفضل بن دلهم الواسطي، عن ثابت البناني، عن انس بن مالك، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"من توضا فاحسن الوضوء، وعاد اخاه المسلم محتسبا، بوعد من جهنم مسيرة سبعين خريفا". قلت: يا ابا حمزة، وما الخريف ؟ قال: العام، قال ابو داود: والذي تفرد به البصريون منه العيادة، وهو متوضئ.
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اچھی طرح سے وضو کرے اور ثواب کی نیت سے اپنے مسلم بھائی کی عیادت کرے تو وہ دوزخ سے ستر «خریف» کی مسافت کی مقدار دور کر دیا جاتا ہے، میں نے کہا! اے ابوحمزہ! «خریف» کیا ہے؟ انہوں نے کہا: سال۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اہل بصرہ جن چیزوں میں منفرد ہیں ان میں بحالت وضو عیادت کا مسئلہ بھی ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 461) (ضعیف) (اس کے راوی فضل بن دلہم لین الحدیث ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ الفضل بن دلهم لين ورمي بالإعتزال (تق:5402) ضعفه الجمهور ...... واختلف قول أحمد وابن معين فيه وضعفه راجح ۔

Share this: