احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

5: باب فِي عِيَادَةِ الذِّمِّيِّ
باب: ذمی کی بیمار پرسی کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3095
حدثنا سليمان بن حرب، حدثنا حماد يعني ابن زيد، عن ثابت، عن انس: ان غلاما من اليهود كان مرض، فاتاه النبي صلى الله عليه وسلم يعوده، فقعد عند راسه، فقال له:"اسلم، فنظر إلى ابيه وهو عند راسه، فقال له ابوه: اطع ابا القاسم، فاسلم، فقام النبي صلى الله عليه وسلم، وهو يقول: الحمد لله الذي انقذه بي من النار".
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک یہودی لڑکا بیمار پڑا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس عیادت کے لیے آئے اور اس کے سرہانے بیٹھ گئے پھر اس سے فرمایا: تم مسلمان ہو جاؤ، اس نے اپنے باپ کی طرف دیکھا جو اس کے سرہانے تھا تو اس سے اس کے باپ نے کہا: ابوالقاسم ۱؎ کی اطاعت کرو، تو وہ مسلمان ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ کہتے ہوئے اٹھ کھڑے ہوئے: تمام تعریفیں اس ذات کے لیے ہیں جس نے اس کو میری وجہ سے آگ سے نجات دی ۲؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الجنائز 79 (1356)، والمرضی 11 (5657)، (تحفة الأشراف: 295)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/175، 270، 280) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: ابوالقاسم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کنیت ہے۔
۲؎: اس سے معلوم ہوا کہ لڑکا جب باشعور ہو تو اس کا اسلام صحیح ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: