احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

27: باب فِي أَكْلِ الأَرْنَبِ
باب: خرگوش کھانے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3791
حدثنا موسى بن إسماعيل، حدثنا حماد، عن هشام بن زيد، عن انس بن مالك، قال:"كنت غلاما حزورا، فصدت ارنبا فشويتها، فبعث معي ابو طلحة بعجزها إلى النبي صلى الله عليه وسلم، فاتيته بها فقبلها".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں ایک قریب البلوغ لڑکا تھا، میں نے ایک خرگوش کا شکار کیا اور اسے بھونا پھر ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے اس کا پچھلا دھڑ مجھ کو دے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بھیجا میں اسے لے کر آیا تو آپ نے اسے قبول کیا۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الھبة 5 (2572)، الصید 10 (5489)، 32 (5535)، صحیح مسلم/الصید 9 (1953)، سنن الترمذی/الأطعمة 2 (1790)، سنن النسائی/الصید 25 (4317)، سنن ابن ماجہ/الصید 17 (3243)، (تحفة الأشراف: 1629)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/118، 171، 291)، سنن الدارمی/الصید 7 (2056) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: