احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

97: باب الصُّفُوفِ بَيْنَ السَّوَارِي
باب: ستونوں کے درمیان صف بندی کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 673
حدثنا محمد بن بشار، حدثنا عبد الرحمن، حدثنا سفيان، عن يحيى بن هانئ، عن عبد الحميد بن محمود، قال: صليت مع انس بن مالك يوم الجمعة فدفعنا إلى السواري فتقدمنا وتاخرنا، فقال انس:"كنا نتقي هذا على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم".
عبدالحمید بن محمود کہتے ہیں کہ میں نے انس رضی اللہ عنہ کے ساتھ جمعہ کے دن نماز پڑھی تو (ازدحام کی وجہ سے) ہمیں ستونوں کی طرف دھکیل دیا گیا۔ چنانچہ ہم (ستونوں سے) آگے پیچھے ہو گئے (یعنی ستونوں کے درمیان کھڑے نہیں ہوئے) اس پر انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں ہم اس سے بچا کرتے تھے (یعنی ستونوں کے درمیان صفیں نہیں بناتے تھے)۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الصلاة 55 (229)، سنن النسائی/الإمامة 33 (822)، (تحفة الأشراف: 980)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/131) (صحیح)

وضاحت: چونکہ ستونوں کی وجہ سے صف کٹ جاتی ہے اس لیے جائز نہیں۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: