احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

11: باب النَّهْىِ عَنْ تَهْيِيجِ الْحَبَشَةِ
باب: اہل حبشہ سے چھیڑ چھاڑ منع ہے۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 4309
حدثنا القاسم بن احمد البغدادي، حدثنا ابو عامر، عن زهير بن محمد، عن موسى بن جبير، عن ابي امامة بن سهل بن حنيف، عن عبد الله بن عمرو، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"اتركوا الحبشة ما تركوكم فإنه لا يستخرج كنز الكعبة إلا ذو السويقتين من الحبشة".
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اہل حبشہ کو چھوڑے رہو جب تک وہ تمہیں چھوڑے ہوئے ہیں ۱؎، کیونکہ کعبہ کے خزانے کو سوائے ایک باریک پنڈلیوں والے حبشی کے کوئی اور نہیں نکالے گا ۲؎۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 8604)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/371) (حسن)

وضاحت: ۱؎: یعنی ان سے چھیڑ خوانی میں پہل نہ کرو۔
۲؎: ایسا قیامت کے قریب عیسیٰ علیہ السلام کے ظہور کے وقت ہو گا۔

قال الشيخ الألباني: حسن

Share this: