احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

118: باب فِي الرَّجُلِ يَسْتَعِيذُ مِنَ الرَّجُلِ
باب: آدمی آدمی سے اللہ کا نام لے کر پناہ مانگے تو کیسا ہے؟
سنن ابي داود حدیث نمبر: 5108
حدثنا نصر بن علي , وعبيد الله بن عمر الجشمي , قالا: حدثنا خالد بن الحارث، حدثنا سعيد، قال نصر ابن ابي عروبة , عن قتادة،عن ابي نهيك، عن ابن عباس، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال:"من استعاذ بالله فاعيذوه، ومن سالكم بوجه الله فاعطوه", قال عبيد الله: من سالكم بالله.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اللہ کے واسطے سے پناہ مانگے اسے پناہ دو، اور جو شخص لوجہ اللہ (اللہ کی رضا و خوشنودی کا حوالہ دے کر) سوال کرے تو اس کو دو۔ عبیداللہ کی روایت میں «من سألكم لوجه الله» کے بجائے «من سألكم بالله» ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 6572)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/249، 250) (حسن صحیح)

قال الشيخ الألباني: حسن صحيح

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ قتادة مدلس (تقدم:29) وعنعن ۔

Share this: