احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

97: باب فِي الْمَرْأَةِ تَرَى مَا يَرَى الرَّجُلُ
باب: عورت کو مرد ہی کی طرح (خواب میں) احتلام ہوتا ہے۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 237
حدثنا احمد بن صالح، حدثنا عنبسة، حدثنا يونس، عن ابن شهاب، قال: قال عروة، عن عائشة،"ان ام سليم الانصارية هي ام انس بن مالك، قالت: يا رسول الله، إن الله عز وجل لا يستحيي من الحق، ارايت المراة إذا رات في النوم ما يرى الرجل، اتغتسل ام لا ؟ قالت عائشة: فقال النبي صلى الله عليه وسلم: نعم، فلتغتسل إذا وجدت الماء، قالت عائشة: فاقبلت عليها، فقلت: اف لك، وهل ترى ذلك المراة ؟ فاقبل علي رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال: تربت يمينك يا عائشة، ومن اين يكون الشبه"، قال ابو داود: وكذلك روى عقيل، والزبيدي،ويونس، وابن اخي الزهري، عن الزهري، وإبراهيم بن ابي الوزير، عن مالك، عن الزهري، ووافق الزهري مسافعا الحجبي، قال: عن عروة،عن عائشة، واما هشام بن عروة، فقال: عن عروة، عن زينب بنت ابي سلمة، عن ام سلمة، ان ام سليم جاءت إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم.
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ام سلیم انصاریہ انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی والدہ نے کہا: اللہ کے رسول! اللہ عزوجل حق سے نہیں شرماتا، آپ ہمیں بتائیے اگر عورت سوتے میں وہ چیز دیکھے جو مرد دیکھتا ہے تو کیا وہ غسل کرے یا نہیں؟ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: اس پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں جب وہ تری دیکھے تو ضرور غسل کرے۔ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں ام سلیم کی طرف متوجہ ہوئی اور میں نے ان سے کہا: تجھ پر افسوس! کیا عورت بھی ایسا دیکھتی ہے؟ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: عائشہ! تیرا داہنا ہاتھ خاک آلود ہو ۱؎ (والدین اور ان کی اولاد میں) مشابہت کہاں سے ہوتی ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 16607(الف)، 16739)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الحیض 7 (311،313، 314)، سنن الترمذی/الطہارة 90 (122)، سنن النسائی/الطہارة 131 (196)، سنن ابن ماجہ/الطہارة (601)، موطا امام مالک/الطھارة 21 (85)، مسند احمد (6/92)، سنن الدارمی/الطھارة 75 (790) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: حیرت و استعجاب کے موقع پر اس طرح کا جملہ بولا جاتا ہے جس کا مقصد بددعا نہیں۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: