احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

36: باب فِيمَنْ أَصْبَحَ جُنُبًا فِي شَهْرِ رَمَضَانَ
باب: رمضان میں جنبی ہونے کی حالت میں صبح کرنے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 2388
حدثنا القعنبي، عن مالك. ح وحدثنا عبد الله بن محمد بن إسحاق الاذرمي، حدثنا عبد الرحمن بن مهدي، عن مالك، عن عبد ربه بن سعيد، عن ابي بكر بن عبد الرحمن بن الحارث بن هشام، عن عائشة وام سلمة زوجي النبي صلى الله عليه وسلم، انهما قالتا: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم"يصبح جنبا، قال عبد الله الاذرمي في حديثه: في رمضان من جماع غير احتلام ثم يصوم". قال ابو داود: وما اقل من يقول هذه الكلمة يعني يصبح جنبا في رمضان، وإنما الحديث ان النبي صلى الله عليه وسلم كان"يصبح جنبا وهو صائم".
ام المؤمنین عائشہ اور ام سلمہ رضی اللہ عنہما کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حالت جنابت میں صبح کرتے۔ عبداللہ اذرمی کی روایت میں ہے: ایسا رمضان میں احتلام سے نہیں بلکہ جماع سے ہوتا تھا، پھر آپ روزہ سے رہتے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: کتنی کم تر ہے اس شخص کی بات جو یہ یعنی «يصبح جنبا في رمضان» کہتا ہے، حدیث تو (جو کہ بہت سے طرق سے مروی ہے) یہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جنبی ہو کر صبح کرتے تھے حالانکہ آپ روزے سے ہوتے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الصوم 22(1925)، صحیح مسلم/الصیام 13 (1109)، سنن الترمذی/الصوم 63 (779)، سنن ابن ماجہ/الصیام 27(1703)، (تحفة الأشراف: 17696، 18228، 18190، 18192)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الصیام 4(10)، مسند احمد (1/211، 6/34، 36، 38، 203، 213، 216، 229، 266، 278، 289، 290، 308)، سنن الدارمی/الصوم 22 (1766) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی اس میں لفظ رمضان کا ذکر نہیں ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: