احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

35: باب كَرَاهِيَتِهِ لِلشَّابِّ
باب: جوان شخص کے لیے بیوی سے مباشرت کی کراہت کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 2387
حدثنا نصر بن علي، حدثنا ابو احمد يعني الزبيري، اخبرنا إسرائيل، عن ابي العنبس عن الاغر، عن ابي هريرة،"ان رجلا سال النبي صلى الله عليه وسلم عن المباشرة للصائم فرخص له، واتاه آخر فساله، فنهاه. فإذا الذي رخص له شيخ والذي نهاه شاب".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روزہ دار کے بیوی سے چمٹ کر سونے کے متعلق پوچھا، آپ نے اس کو اس کی اجازت دی، اور ایک دوسرا شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے بھی اسی سلسلہ میں آپ سے پوچھا تو اس کو منع کر دیا، جس کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اجازت دی تھی، وہ بوڑھا تھا اور جسے منع فرمایا تھا وہ جوان تھا۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 12198) (حسن صحیح)

قال الشيخ الألباني: حسن صحيح

Share this: