احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

3: باب الرَّجُلُ يَأْخُذُ مِنْ شَعْرِهِ فِي الْعَشْرِ وَهُوَ يُرِيدُ أَنْ يُضَحِّيَ
باب: قربانی کا ارادہ کرنے والا ذی الحجہ کے پہلے عشرہ میں بال نہ کاٹے۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 2791
حدثنا عبيد الله بن معاذ، حدثنا ابي، حدثنا محمد بن عمرو، حدثنا عمرو بن مسلم الليثي، قال: سمعت سعيد بن المسيب، يقول:سمعت ام سلمة، تقول قال رسول الله صلى الله عليه وسلم": من كان له ذبح يذبحه فإذا اهل هلال ذي الحجة فلا ياخذن من شعره ولا من اظفاره شيئا حتى يضحي"، قال ابو داود: اختلفوا على مالك، وعلى محمد بن عمرو في عمرو بن مسلم، قال بعضهم: عمر واكثرهم قال: عمرو، قال ابو داود: وهو عمرو بن مسلم بن اكيمة الليثي الجندعي.
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کے پاس قربانی کا جانور ہو اور وہ اسے عید کے روز ذبح کرنے کا ارادہ رکھتا ہو تو جب عید کا چاند نکل آئے تو اپنے بال اور ناخن نہ کترے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الأضاحي 3 (1977)، سنن الترمذی/الأضاحي 24 (1523)، سنن النسائی/الضحایا 1 (4366)، سنن ابن ماجہ/الأضاحي 11 (3149)، (تحفة الأشراف: 18152)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/289، 301، 311)، سنن الدارمی/الأضاحي 2 (1990) (حسن صحیح)

وضاحت: ۱؎: جمہور کے نزدیک یہ حکم مستحب ہے۔

قال الشيخ الألباني: حسن صحيح

Share this: