احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

4: باب مَا يُسْتَحَبُّ مِنَ الضَّحَايَا
باب: کس قسم کا جانور قربانی میں بہتر ہوتا ہے؟
سنن ابي داود حدیث نمبر: 2792
حدثنا احمد بن صالح، حدثنا عبد الله بن وهب، اخبرني حيوة، حدثني ابو صخر، عن ابن قسيط، عن عروة بن الزبير، عن عائشة، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم امر بكبش اقرن يطا في سواد، وينظر في سواد، ويبرك في سواد فاتي به فضحى به، فقال: يا عائشة هلمي المدية، ثم قال: اشحذيها بحجر ففعلت، فاخذها واخذ الكبش فاضجعه وذبحه، وقال: بسم الله اللهم تقبل من محمد وآل محمد ومن امة محمد، ثم ضحى به صلى الله عليه وسلم".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سینگ دار مینڈھا لانے کا حکم دیا جس کی آنکھ سیاہ ہو، سینہ، پیٹ اور پاؤں بھی سیاہ ہوں، پھر اس کی قربانی کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عائشہ چھری لاؤ، پھر فرمایا: اسے پتھر پر تیز کرو، تو میں نے چھری تیز کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ہاتھ میں لیا اور مینڈھے کو پکڑ کر لٹایا اور ذبح کرنے کا ارادہ کیا اور کہا: «بسم الله اللهم تقبل من محمد وآل محمد ومن أمة محمد» اللہ کے نام سے ذبح کرتا ہوں، اے اللہ! محمد، آل محمد اور امت محمد کی جانب سے اسے قبول فرما پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی قربانی کی۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الأضاحي 3 (1967)، (تحفة الأشراف: 17363)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/78) (حسن)

قال الشيخ الألباني: حسن

Share this: