احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

90: باب فِي الْعِدَةِ
باب: وعدہ کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 4995
حدثنا محمد بن المثنى، حدثنا ابو عامر، حدثنا إبراهيم بن طهمان، عن علي بن عبد الاعلى، عن ابي النعمان، عن ابي وقاص،عن زيد بن ارقم، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"إذا وعد الرجل اخاه ومن نيته ان يفي له فلم يف ولم يجئ للميعاد، فلا إثم عليه".
زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب آدمی اپنے بھائی سے وعدہ کرے اور اس کی نیت یہ ہو کہ وہ اسے پورا کرے گا، پھر وہ اسے پورا نہ کر سکے اور وعدے پر نہ آ سکے تو اس پر کوئی گناہ نہیں۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الإیمان 14 (2633)، (تحفة الأشراف: 3693) (ضعیف) (سند میں ابووقاص مجہول راوی ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / ت 2633 ¤ وقال الترمذي ” ليس إسناده بالقوي ... وأبو نعمان مجهول وأبو وقاص مجهول “ ۔

Share this: