احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

2: باب فِي اسْتِحْبَابِ الْوَلِيمَةِ عِنْدَ النِّكَاحِ
باب: نکاح ہونے پر ولیمہ کی دعوت کرنا مستحب ہے۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3743
حدثنا مسدد، وقتيبة بن سعيد، قالا: حدثنا حماد، عن ثابت، قال:"ذكر تزويج زينب بنت جحش عند انس بن مالك، فقال: ما رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم اولم على احد من نسائه ما اولم عليها اولم بشاة".
ثابت کہتے ہیں`: انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس ام المؤمنین زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کے نکاح کا ذکر کیا گیا تو انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی بیویوں میں سے کسی کے نکاح میں زینب کے نکاح کی طرح ولیمہ کرتے نہیں دیکھا، آپ نے ان کے نکاح میں ایک بکری کا ولیمہ کیا۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/النکاح 68 (5168)، صحیح مسلم/النکاح 13 (1428)، سنن النسائی/الکبری 4 (6602)، سنن ابن ماجہ/النکاح 24 (1908)، (تحفة الأشراف: 287)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/227) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: