احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

39: باب فِي التَّعْزِيرِ
باب: تعزیر کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 4491
اخبرنا قتيبة بن سعيد، حدثنا الليث، عن يزيد بن ابي حبيب، عن بكير بن عبد الله بن الاشج، عن سليمان بن يسار، عن عبد الرحمن بن جابر بن عبد الله، عن ابي بردة، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يقول:"لا يجلد فوق عشر جلدات إلا في حد من حدود الله عز وجل".
ابوبردہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوڑے دس سے زیادہ نہ مارے جائیں سوائے اللہ کی حدود میں سے کسی حد میں ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الحدود 42 (6848)، صحیح مسلم/الحدود 9 (1708)، سنن الترمذی/الحدود 30 (1463)، سنن ابن ماجہ/الحدود 32 (2601)، (تحفة الأشراف: 11720)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/466، 4/45)، سنن الدارمی/الحدود 11 (2360) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: تعزیر ایسی سزا کو کہتے ہیں جو حد سے کم ہو۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: