احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

86: باب فِي الْجُنُبِ يَعُودُ
باب: جنبی غسل سے پہلے دوبارہ جماع کر سکتا ہے۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 218
حدثنا مسدد بن مسرهد، حدثنا إسماعيل، حدثنا حميد الطويل، عن انس،"ان رسول الله صلى الله عليه وسلم طاف ذات يوم على نسائه في غسل واحد"، قال ابو داود: وهكذا رواه هشام بن زيد، عن انس، ومعمر، عن قتادة، عن انس، وصالح بن ابي الاخضر، عن الزهري، كلهم عن انس، عن النبي صلى الله عليه وسلم.
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن ایک ہی غسل سے اپنی تمام بیویوں کے پاس گئے ۱؎۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اور اسی طرح اسے ہشام بن زید نے انس سے اور معمر نے قتادہ سے، اور قتادہ نے انس سے اور صالح بن ابی الاخضر نے زہری سے اور ان سب نے انس رضی اللہ عنہ سے اور انس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن النسائی/الطھارة 170 (194)، (تحفة الأشراف: 1503، 568)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الغسل 12 (268)، 17 (275)، والنکاح 4 (5068)، 102 (5215)، صحیح مسلم/الطہارة 6 (309)، سنن الترمذی/الطھارة 106 (140)، سنن ابن ماجہ/الطھارة 101 (140)، مسند احمد (3/225، سنن الدارمی/الطھارة 71 (780) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی سب سے صحبت کی، اور پھر آخر میں غسل کیا۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: