احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

87: باب الْوُضُوءِ لِمَنْ أَرَادَ أَنْ يَعُودَ
باب: دوبارہ جماع کے لیے وضو کرنے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 219
حدثنا موسى بن إسماعيل، حدثنا حماد، عن عبد الرحمن بن ابي رافع، عن عمته سلمى، عن ابي رافع،"ان النبي صلى الله عليه وسلم طاف ذات يوم على نسائه يغتسل عند هذه وعند هذه، قال: قلت له: يا رسول الله، الا تجعله غسلا واحدا ؟ قال: هذا ازكى واطيب واطهر"، قال ابو داود: وحديث انس اصح من هذا.
ابورافع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن اپنی بیویوں کے پاس گئے، ہر ایک کے پاس غسل کرتے تھے ۱؎۔ ابورافع کہتے ہیں کہ میں نے آپ سے کہا: اللہ کے رسول! ایک ہی بار غسل کیوں نہیں کر لیتے؟ آپ نے فرمایا: یہ زیادہ پاکیزہ، عمدہ اور اچھا ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: انس رضی اللہ عنہ کی روایت اس سے زیادہ صحیح ہے ۲؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الطھارة 102 (590)، (تحفة الأشراف: 12032)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/8، 9، 391) (حسن)

وضاحت: ۱؎: یعنی ہر ایک سے جماع کر کے غسل کرتے تھے۔
۲؎: یعنی اس سے پہلے والی حدیث (۲۱۸)۔

قال الشيخ الألباني: حسن

Share this: