احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

36: باب فِي أَكْلِ الطَّافِي مِنَ السَّمَكِ
باب: مر کر پانی کے اوپر آ جانے والی مچھلی کا کھانا کیسا ہے؟
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3815
حدثنا احمد بن عبدة، حدثنا يحيى بن سليم الطائفي، حدثنا إسماعيل بن امية، عن ابي الزبير، عن جابر بن عبد الله، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"ما القى البحر او جزر عنه فكلوه، وما مات فيه وطفا فلا تاكلوه"، قال ابو داود: روى هذا الحديث سفيان الثوري، وايوب، وحماد، عن ابي الزبير اوقفوه على جابر، وقد اسند هذا الحديث ايضا من وجه ضعيف عن ابن ابي ذئب، عن ابي الزبير، عن جابر، عن النبي صلى الله عليه وسلم.
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سمندر جس مچھلی کو باہر ڈال دے یا جس سے سمندر کا پانی سکڑ جائے تو اسے کھاؤ، اور جو اس میں مر کر اوپر آ جائے تو اسے مت کھاؤ۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اس حدیث کو سفیان ثوری، ایوب اور حماد نے ابو الزبیر سے روایت کیا ہے، اور اسے جابر پر موقوف قرار دیا ہے اور یہ حدیث ایک ضعیف سند سے بھی مروی ہے جو اس طرح ہے: «عن ابن أبي ذئب عن أبي الزبير عن جابر عن النبي صلی اللہ علیہ وسلم »۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الصید 18 (3247)، (تحفة الأشراف: 2657) (ضعیف) (اس کے راوی یحییٰ حافظہ کے کمزور، اور ابو الزبیر مدلس ہیں اور عنعنہ سے روایت کئے ہوئے ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / جه 3247 ¤ أبو الزبير عنعن (تقدم:1215)

Share this: