احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

8: باب فِي النَّهْىِ عَنْ تَهْيِيجِ التُّرْكِ، وَالْحَبَشَةِ
باب: کافر ترکوں اور حبشیوں سے چھیڑ چھاڑ منع ہے۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 4302
حدثنا عيسى بن محمد الرملي، حدثنا ضمرة، عن السيباني، عن ابي سكينة رجل من المحررين، عن رجل من اصحاب النبي صلى الله عليه وسلم، عن النبي صلى الله عليه وسلم، انه قال:"دعوا الحبشة ما ودعوكم واتركوا الترك ما تركوكم".
ایک صحابی رسول رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حبشہ کے کافروں کو اس وقت تک چھوڑے رہو جب تک کہ وہ تم سے چھیڑ چھاڑ نہ کریں، اور ترکوں کو بھی چھوڑے رہو جب تک کہ وہ تم سے چھیڑ چھاڑ نہ کریں ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن النسائی/الجہاد 42 (3178)، (تحفة الأشراف: 15689) (حسن)

وضاحت: ۱؎: یہ ایک جنگی تدبیر تھی جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کو بتلائی کہ یہ کافر اقوام جب تک مسلمانوں کے خلاف اقدام نہ کریں، مسلمانوں کو بھی ان سے جنگ میں ابتداء نہ کرنی چاہئے۔

قال الشيخ الألباني: حسن

Share this: