احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

7: باب ارْتِفَاعِ الْفِتْنَةِ فِي الْمَلاَحِمِ
باب: دشمن سے جنگ کے وقت اندرونی فتنہ دبا رہے گا۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 4301
حدثنا عبد الوهاب بن نجدة، حدثنا إسماعيل. ح وحدثنا هارون بن عبد الله، حدثنا الحسن بن سوار، حدثنا إسماعيل، حدثنا سليمان بن سليم، عن يحيى بن جابر الطائي، قال هارون في حديثه، عن عوف بن مالك، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"لن يجمع الله على هذه الامة سيفين سيفا منها وسيفا من عدوها".
عوف بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اس امت پر دو تلواریں (بلائیں) اکٹھی نہیں کرے گا کہ ایک تلوار تو خود اسی کی ہو، اور ایک تلوار اس کے دشمن کی ہو ۲؎۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 10917)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/26) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: فتنہ سے مراد خود مسلمانوں کی آپس کی جنگ ہے۔
۲؎: یعنی ایسا نہیں ہو گا کہ ایک ہی وقت میں وہ آپس میں بھی لڑیں، اور اپنے دشمن سے بھی لڑیں، جب دوسری قومیں ان پر حملہ آور ہوں گی تو اللہ ان کی آپسی اختلافات کو ختم کر دے گا، اور اللہ کے کلمہ کو بلند کرنے کے لئے سارے مسلمان مل کر اپنے دشمن سے لڑیں گے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ يحيى بن جابر لم يلق عوف بن مالك ، فالسند منقطع ، انظر التحرير (79/4 رقم 7518)

Share this: