احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

61: باب الصَّلاَةِ عَلَى الْقَبْرِ
باب: قبر پر جنازہ پڑھنا۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3203
حدثنا سليمان بن حرب، ومسدد، قالا: حدثنا حماد، عن ثابت، عن ابي رافع، عن ابي هريرة:"ان امراة سوداء، او رجلا، كان يقم المسجد، ففقده النبي صلى الله عليه وسلم، فسال عنه، فقيل: مات، فقال:"الا آذنتموني به ؟، قال: دلوني على قبره، فدلوه، فصلى عليه".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک کالی عورت یا ایک مرد مسجد میں جھاڑو دیا کرتا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے موجود نہ پایا تو لوگوں سے اس کے متعلق پوچھا، لوگوں نے بتایا کہ وہ تو مر گیا ہے، اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگوں نے مجھے اس کی خبر کیوں نہیں دی؟ آپ نے فرمایا: مجھے اس کی قبر بتاؤ، لوگوں نے بتائی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ پڑھی۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الصلاة 74 (458)، صحیح مسلم/الجنائز 23 (956)، سنن ابن ماجہ/الجنائز 32 (1527)، (تحفة الأشراف: 14650)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/353، 388، 406) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: