احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

33: باب فى الْعُرْبَانِ
باب: بیعانہ کا حکم۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3502
حدثنا عبد الله بن مسلمة، قال: قرات على مالك بن انس انه بلغه، عن عمرو بن شعيب، عن ابيه، عن جده، انه قال:"نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن بيع العربان"، قال مالك: وذلك فيما نرى والله اعلم ان يشتري الرجل العبد او يتكارى الدابة، ثم يقول: اعطيك دينارا على اني إن تركت السلعة او الكراء فما اعطيتك لك.
عبداللہ بن عمر و رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع عربان سے منع فرمایا ہے۔ امام مالک کہتے ہیں: جیسا کہ ہم سمجھتے ہیں، اور اللہ بہتر جانتا ہے، اس کے معنی یہ ہیں کہ آدمی ایک غلام یا لونڈی خریدے یا جانور کو کرایہ پر لے پھر بیچنے والے یا کرایہ دینے والے سے کہے کہ میں تجھے (مثلاً) ایک دینار اس شرط پر دیتا ہوں کہ اگر میں نے یہ سامان یا کرایہ کی سواری نہیں لی تو یہ جو (دینار) تجھے دے چکا ہوں تیرا ہو جائے گا (اور اگر لے لیا تو یہ دینار قیمت یا کرایہ میں کٹ جائے گا)۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/التجارات 22 (2192)، (تحفة الأشراف: 8820)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/ البیوع 1 (1)، مسند احمد (2/183) (ضعیف) (اس کی سند میں انقطاع ہے، یہ امام مالک کی بلاغات میں سے ہے)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

Share this: