احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

34: باب فِي الرَّجُلِ يَبِيعُ مَا لَيْسَ عِنْدَهُ
باب: جو چیز آدمی کے پاس موجود نہ ہو اسے نہ بیچے۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3503
حدثنا مسدد، حدثنا ابو عوانة، عن ابي بشر، عن يوسف بن ماهك، عن حكيم بن حزام، قال: يا رسول الله، ياتيني الرجل فيريد مني البيع ليس عندي افابتاعه له من السوق. فقال: لا تبع ما ليس عندك".
حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آدمی آتا ہے اور مجھ سے اس چیز کی بیع کرنا چاہتا ہے جو میرے پاس موجود نہیں ہوتی، تو کیا میں اس سے سودا کر لوں، اور بازار سے لا کر اسے وہ چیز دے دوں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو چیز تمہارے پاس موجود نہ ہو اسے نہ بیچو۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/البیوع 19 (1232)، سنن النسائی/البیوع 58 (4615)، سنن ابن ماجہ/التجارات 20 (2187)، (تحفة الأشراف: 3436)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/402، 434) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: