احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

130: باب فِي الْغُسْلِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ
باب: جمعہ کے دن غسل کرنے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 340
حدثنا ابو توبة الربيع بن نافع، اخبرنا معاوية، عن يحيى، اخبرنا ابو سلمة بن عبد الرحمن، ان ابا هريرة اخبره، ان عمر بن الخطاب بينا هو يخطب يوم الجمعة، إذ دخل رجل، فقال عمر: اتحتبسون عن الصلاة ؟ فقال الرجل: ما هو إلا ان سمعت النداء فتوضات، فقال عمر: والوضوء ايضا، او لم تسمعوا رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول:"إذا اتى احدكم الجمعة فليغتسل".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ جمعہ کا خطبہ دے رہے تھے کہ اسی دوران ایک آدمی ۱؎ داخل ہوا تو آپ نے کہا: کیا تم لوگ نماز (میں اول وقت آنے) سے رکے رہتے ہو؟ اس شخص نے کہا: جوں ہی میں نے اذان سنی ہے وضو کر کے آ گیا ہوں، اس پر عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اچھا صرف وضو ہی؟ کیا تم لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے نہیں سنا ہے: جب تم میں سے کوئی جمعہ کے لیے آئے تو چاہیئے کہ غسل کرے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الجمعة 2 (878)، 5 (882)، صحیح مسلم/الجمعة 1 (845)، موطا امام مالک/النداء للصلاة 1(3)، (تحفة الأشراف: 10667)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الجمعة 3 (494)، سنن الدارمی/الصلاة 190 (1580) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اس سے مراد عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ ہیں۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: