احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

22: باب فِي إِيكَاءِ الآنِيَةِ
باب: برتن ڈھک کر رکھنے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3731
حدثنا احمد بن حنبل، حدثنا يحيى، عن ابن جريج، اخبرني عطاء، عن جابر، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"اغلق بابك واذكر اسم الله، فإن الشيطان لا يفتح بابا مغلقا، واطف مصباحك واذكر اسم الله، وخمر إناءك ولو بعود تعرضه عليه واذكر اسم الله، واوك سقاءك واذكر اسم الله".
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کا نام لے کر اپنے دروازے بند کرو کیونکہ شیطان بند دروازوں کو نہیں کھولتا، اللہ کا نام لے کر اپنے چراغ بجھاؤ، اللہ کا نام لے کر اپنے برتنوں کو ڈھانپو خواہ کسی لکڑی ہی سے ہو جسے تم اس پر چوڑائی میں رکھ دو، اور اللہ کا نام لے کر مشکیزے کا منہ باندھو۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الأشربة 22 (5623)، صحیح مسلم/الأشربة 12 (2012)، (تحفة الأشراف: 2446)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الأدب 74 (2857)، سنن ابن ماجہ/الأشربة 16 (3410)، والأدب 46 (3771)، مسند احمد (3/355) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: