احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

15: باب فِي الْبَيَاضِ
باب: سفید کپڑوں کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 4061
حدثنا احمد بن يونس، حدثنا زهير، حدثنا عبد الله بن عثمان بن خثيم، عن سعيد بن جبير، عن ابن عباس، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"البسوا من ثيابكم البياض، فإنها خير ثيابكم وكفنوا فيها موتاكم، وإن خير اكحالكم الإثمد يجلو البصر وينبت الشعر".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم سفید کپڑے پہنا کرو کیونکہ وہ تمہارے بہتر کپڑوں میں سے ہے اور اسی میں اپنے مردوں کو کفناؤ اور تمہارے سرموں میں بہترین سرمہ اثمد ہے کیونکہ وہ نگاہ کو تیز کرتا اور (پلکوں کے) بال اگاتا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم (3878)، (تحفة الأشراف: 5534) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: