احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

23: باب السَّلَفِ لاَ يُحَوَّلُ
باب: بیع سلف کے ذریعہ خریدی گئی چیز بدلی نہ جائے۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3468
حدثنا محمد بن عيسى، حدثنا ابو بدر، عن زياد بن خيثمة، عن سعد يعني الطائي، عن عطية بن سعد، عن ابي سعيد الخدري قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"من اسلف في شيء فلا يصرفه إلى غيره".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کوئی پہلے قیمت دے کر کوئی چیز خریدے تو وہ چیز کسی اور چیز سے نہ بدلے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/التجارات 60 (2283)، (تحفة الأشراف: 4204) (ضعیف) (اس کے راوی عطیہ عوفی ضعیف ہیں)

وضاحت: ۱؎: مثلاً بیع سلم گیہوں لینے پر کی ہو اور لینے سے پہلے اس کے بدلہ میں چاول ٹھہرا لے تو یہ درست نہیں۔

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / جه 2283 ¤ عطية العوفي ضعيف مدلس تقدم : 452

Share this: