احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

36: باب الرَّجُلِ يَتَحَمَّلُ بِمَالِ غَيْرِهِ يَغْزُو
باب: دوسرے کی سواری پر جہاد کے ارادے سے سوار ہونے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 2534
حدثنا محمد بن سليمان الانباري، حدثنا عبيدة بن حميد، عن الاسود بن قيس، عن نبيح العنزي، عن جابر بن عبد الله حدث، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم انه اراد ان يغزو فقال:"يا معشر المهاجرين والانصار إن من إخوانكم قوما ليس لهم مال ولا عشيرة، فليضم احدكم إليه الرجلين او الثلاثة فما لاحدنا من ظهر يحمله إلا عقبة كعقبة يعني احدهم، قال: فضممت إلي اثنين او ثلاثة، قال: ما لي إلا عقبة كعقبة احدهم من جملي".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جہاد کا ارادہ کیا تو فرمایا: اے مہاجرین اور انصار کی جماعت! تمہارے بھائیوں میں سے کچھ لوگ ایسے ہیں جن کے پاس مال ہے نہ کنبہ، تو ہر ایک تم میں سے اپنے ساتھ دو یا تین آدمیوں کو شریک کر لے، تو ہم میں سے بعض کے پاس سواری نہیں ہوتی سوائے اس کے کہ وہ باری باری سوار ہوں، تو میں نے اپنے ساتھ دو یا تین آدمیوں کو لے لیا، میں بھی صرف باری سے اپنے اونٹ پر سوار ہوتا تھا، جیسے وہ ہوتے تھے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 3119)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/358) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: