احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

140: باب الرَّجُلِ يَسْتَأْذِنُ بِالدَّقِّ
باب: دستک دے کر اجازت لینا۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 5187
حدثنا مسدد، حدثنا بشر، عن شعبة، عن محمد بن المنكدر، عن جابر،"انه ذهب إلى النبي صلى الله عليه وسلم في دين ابيه، فدققت الباب، فقال: من هذا ؟ قلت: انا , قال: انا انا كانه كرهه".
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ وہ اپنے والد کے قرضے کے سلسلے میں گفتگو کرنے کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے، تو میں نے دروازہ کھٹکھٹایا، آپ نے پوچھا: کون ہے؟ میں نے کہا: میں ہوں آپ نے فرمایا: میں، میں (کیا؟) گویا کہ آپ نے (اس طرح غیر واضح جواب دینے) کو برا جانا۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الاستئذان 17 (6250)، صحیح مسلم/الآداب 8 (2155)، سنن الترمذی/الاستئذان 18 (2711)، سنن ابن ماجہ/الأدب 17 (3709)، (تحفة الأشراف: 3042)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/298، 320، 363)، سنن الدارمی/الاستئذان 2 (2672) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: