احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

4: باب الشَّهْرِ يَكُونُ تِسْعًا وَعِشْرِينَ
باب: مہینہ انتیس دن کا بھی ہوتا ہے۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 2319
حدثنا سليمان بن حرب، حدثنا شعبة، عن الاسود بن قيس، عن سعيد بن عمرو يعني ابن سعيد بن العاص، عن ابن عمر، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إنا امة امية، لا نكتب ولا نحسب الشهر هكذا وهكذا وهكذا". وخنس سليمان اصبعه في الثالثة يعني تسعا وعشرين وثلاثين.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہم ان پڑھ لوگ ہیں نہ ہم لکھنا جانتے ہیں اور نہ حساب و کتاب، مہینہ ایسا، ایسا اور ایسا ہوتا ہے، (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں سے بتایا)، راوی حدیث سلیمان نے تیسری بار میں اپنی انگلی بند کر لی، یعنی مہینہ انتیس اور تیس دن کا ہوتا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الصوم 13(1913)، صحیح مسلم/الصوم 2 (1080)، سنن النسائی/الصیام 8 (2142)، (تحفة الأشراف: 7075)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/الصیام 6 (1654)، مسند احمد (2/122) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: