احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

128: باب فِي الرَّجُلِ يَبْدَأُ بِنَفْسِهِ فِي الْكِتَابِ
باب: خط اپنے نام سے شروع کرنے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 5134
حدثنا احمد بن حنبل، حدثنا هشيم، عن منصور، عن ابن سيرين، قال احمد قال مرة يعني هشيما، عن بعض ولد العلاء"ان العلاء بن الحضرمي كان عامل النبي صلى الله عليه وسلم على البحرين، فكان إذا كتب إليه بدا بنفسه".
علاء کے کسی بیٹے سے روایت ہے کہ علاء بن حضرمی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے بحرین (علاقہ احساء) کے گورنر تھے، وہ جب آپ کو کوئی تحریر لکھ کر بھیجتے تو اپنے نام سے شروع کرتے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 11009)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/339) (ضعیف الإسناد) (اس کی سند میں ایک مبہم راوی ہے)

قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ بعض ولد العلاء مجهول ، انظر الحديث الآتي:5135

Share this: