احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

129: باب كَيْفَ يُكْتَبُ إِلَى الذِّمِّيِّ
باب: ذمی (کافر معاہد) کو کس طرح خط لکھا جائے؟
سنن ابي داود حدیث نمبر: 5136
حدثنا الحسن بن علي , ومحمد بن يحيى , قالا: حدثنا عبد الرزاق، عن معمر، عن الزهري، عن عبيد الله بن عبد الله بن عتبة،عن ابن عباس"ان النبي صلى الله عليه وسلم كتب إلى هرقل: من محمد رسول الله: إلى هرقل عظيم الروم: سلام على من اتبع الهدى", قال ابن يحيى، عن ابن عباس، ان ابا سفيان اخبره، قال: فدخلنا على هرقل، فاجلسنا بين يديه، ثم دعا بكتاب رسول الله صلى الله عليه وسلم، فإذا فيه: بسم الله الرحمن الرحيم: من محمد رسول الله: إلى هرقل عظيم الروم: سلام على من اتبع الهدى: اما بعد.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہرقل کے نام خط لکھا: اللہ کے رسول محمد کی طرف سے روم کے بادشاہ ہرقل کے نام، سلام ہو اس شخص پر جو ہدایت کی پیروی کرے۔ محمد بن یحییٰ کی روایت میں ہے، ابن عباس سے مروی ہے کہ ابوسفیان نے ان سے کہا کہ ہم ہرقل کے پاس گئے، اس نے ہمیں اپنے سامنے بٹھایا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا خط منگوایا تو اس میں لکھا تھا:   «بسم الله الرحمن الرحيم، من محمد رسول الله إلى هرقل عظيم الروم سلام على من اتبع الهدى أما بعد»۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/بدء الوحي 1 (7)، الجھاد 102 (2978)، تفسیر سورة آل عمران 4 (4553)، صحیح مسلم/الجھاد 27 (1773)، سنن الترمذی/الاستئذان 24 (2717)، (تحفة الأشراف: 4850، 5853)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/262، 263) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: