احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

6: باب فِي عَسْبِ الْفَحْلِ
باب: نر سے جفتی کرانے کی اجرت کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3429
حدثنا مسدد بن مسرهد، حدثنا إسماعيل، عن علي بن الحكم، عن نافع، عن ابن عمر، قال:"نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن عسب الفحل".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نر کو مادہ پر چھوڑنے کی اجرت لینے سے منع فرمایا ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الإجارة 21 (2284)، سنن الترمذی/البیوع 45 (1273)، سنن النسائی/البیوع 92 (4675)، (تحفة الأشراف: 8233)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/14) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: چونکہ مادہ کے حاملہ اور غیر حاملہ ہونے دونوں کا شبہ ہے اسی وجہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نر کو مادہ پر چھوڑنے کی اجرت لینے سے منع فرمایا ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: