احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

234: باب الدُّنُوِّ مِنَ الإِمَامِ عِنْدَ الْمَوْعِظَةِ
باب: خطبہ کے وقت امام سے قریب بیٹھنے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 1108
حدثنا علي بن عبد الله، حدثنا معاذ بن هشام، قال: وجدت في كتاب ابي بخط يده ولم اسمعه منه، قال قتادة: عن يحيى بن مالك،عن سمرة بن جندب، ان نبي الله صلى الله عليه وسلم، قال:"احضروا الذكر، وادنوا من الإمام فإن الرجل لا يزال يتباعد حتى يؤخر في الجنة وإن دخلها".
سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خطبہ میں حاضر رہا کرو اور امام سے قریب رہو کیونکہ آدمی برابر دور ہوتا رہتا ہے یہاں تک کہ وہ جنت میں بھی پیچھے کر دیا جاتا ہے گرچہ وہ اس میں داخل ہوتا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 4638)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/10، 11) (حسن)

قال الشيخ الألباني: حسن

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ قتادة عنعن (تقدم:29)

Share this: