احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

12: باب فِي عِتْقِ وَلَدِ الزِّنَا
باب: جو غلام یا لونڈی ولد الزنا ہو اس کو آزاد کرنے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3963
حدثنا إبراهيم بن موسى، اخبرنا جرير، عن سهيل بن ابي صالح، عن ابيه، عن ابي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"ولد الزنا شر الثلاثة"، وقال ابو هريرة: لان امتع بسوط في سبيل الله عز وجل احب إلي من ان اعتق ولد زنية.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: زنا کا بچہ تینوں میں سب سے برا ہے۔ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اللہ کی راہ میں ایک کوڑا دینا میرے نزدیک ولد الزنا کو آزاد کرنے سے بہتر ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 12601)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/311) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: