احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

22: باب فِي الْجُرْأَةِ وَالْجُبْنِ
باب: بہادری اور بزدلی کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 2511
حدثنا عبد الله بن الجراح، عن عبد الله بن يزيد، عن موسى بن علي بن رباح، عن ابيه، عن عبد العزيز بن مروان، قال: سمعت ابا هريرة يقول: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول:"شر ما في رجل شح هالع وجبن خالع".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: آدمی میں پائی جانے والی سب سے بری چیز انتہا کو پہنچی ہوئی بخیلی اور سخت بزدلی ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 14101)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/302، 320) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: