احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

26: باب مَا جَاءَ فِيمَنْ مَاتَ وَعَلَيْهِ صِيَامٌ صَامَ عَنْهُ وَلِيُّهُ
باب: مرنے والے کے باقی روزے اس کا ولی پورا کرے۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3310
حدثنا مسدد، حدثنا يحيى، قال: سمعت الاعمش، ح وحدثنا محمد بن العلاء، حدثنا ابو معاوية، عن الاعمش، المعنى، عن مسلم البطين، عن سعيد بن جبير، عن ابن عباس:"ان امراة جاءت إلى النبي صلى الله عليه وسلم، فقالت: إنه كان على امها صوم شهر، افاقضيه عنها ؟ فقال: لو كان على امك دين، اكنت قاضيته ؟، قالت: نعم، قال: فدين الله احق ان يقضى".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ایک عورت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور اس نے عرض کیا کہ میری والدہ کے ذمے ایک مہینے کے روزے تھے کیا میں اس کی جانب سے رکھ دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: اگر تمہاری والدہ کے ذمہ قرض ہوتا تو کیا تم اسے ادا کرتی؟ اس نے کہا: ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کا قرض تو اور بھی زیادہ ادا کئے جانے کا مستحق ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الصوم 42 (1953)، صحیح مسلم/الصیام 27 (1148)، سنن الترمذی/الصوم 22 (716)، سنن ابن ماجہ/الصوم 51 (1758)، (تحفة الأشراف: 5612)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/224، 227، 258، 258، 362)، دی/ الصوم 49 (1809) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: