احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

125: باب فِي الدَّالِّ عَلَى الْخَيْرِ
باب: بھلائی کی طرف رہنمائی کے ثواب کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 5129
حدثنا محمد بن كثير، اخبرنا سفيان، عن الاعمش، عن ابي عمرو الشيباني، عن ابي مسعود الانصاري، قال:"جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: يا رسول الله، إني ابدع بي فاحملني , قال: لا اجد ما احملك عليه، ولكن ائت فلانا فلعله ان يحملك , فاتاه فحمله، فاتى رسول الله صلى الله عليه وسلم فاخبره، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من دل على خير فله مثل اجر فاعله".
ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اور اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میری سواری تھک گئی ہے مجھے کوئی سواری دے دیجئیے، آپ نے فرمایا: میرے پاس کوئی چیز نہیں ہے جس پر تجھے سوار کرا سکوں لیکن تم فلاں شخص کے پاس جاؤ شاید وہ تمہیں سواری دیدے تو وہ شخص اس شخص کے پاس گیا، اس نے اسے سواری دے دی، پھر وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ کو بتایا تو آپ نے فرمایا: جس نے کسی بھلائی کی طرف کسی کی رہنمائی کی تو اس کو اتنا ہی ثواب ملے گا جتنا اس کام کے کرنے والے کو ملے گا۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الإمارة 38 (1893)، سنن الترمذی/العلم 14 (2671)، (تحفة الأشراف: 9986)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/120، 5/272، 273، 274) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: