احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

31: باب فِي النَّارِ تَعَدَّى
باب: پھیل جانے والی آگ کے حکم کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 4594
حدثنا محمد بن المتوكل العسقلاني، حدثنا عبد الرزاق. ح وحدثنا جعفر بن مسافر التنيسي، حدثنا زيد بن المبارك، حدثنا عبد الملك الصنعاني، كلاهما عن معمر، عن همام بن منبه، عن ابي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"النار جبار".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آگ باطل ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 14796، 14699)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/الدیات 27 (2676) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی کسی نے اپنی زمین پر آگ جلائی اور وہ وہاں سے اڑ کر کسی کے گھر یا سامان میں لگ گئی تو جلا نے والے پر کوئی تاوان نہ ہو گا۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: