احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

32: باب الْقِصَاصِ مِنَ السِّنِّ
باب: دانت کے قصاص کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 4595
حدثنا مسدد، حدثنا المعتمر، عن حميد الطويل، عن انس بن مالك، قال:"كسرت الربيع اخت انس بن النضر ثنية امراة، فاتوا النبي صلى الله عليه وسلم، فقضى بكتاب الله القصاص، فقال انس بن النضر: والذي بعثك بالحق لا تكسر ثنيتها اليوم، قال: يا انس كتاب الله القصاص، فرضوا بارش اخذوه، فعجب نبي الله صلى الله عليه وسلم، وقال: إن من عباد الله من لو اقسم على الله لابره"، قال ابو داود: سمعت احمد بن حنبل، قيل له: كيف يقتص من السن ؟ قال: تبرد.
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ انس بن نضر رضی اللہ عنہ کی بہن ربیع نے ایک عورت کا سامنے کا دانت توڑ دیا، تو وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، آپ نے اللہ کی کتاب کے مطابق قصاص کا فیصلہ کیا، تو انس بن نضر نے کہا، اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے! اس کا دانت تو آج نہیں توڑا جائے گا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے انس! کتاب اللہ میں قصاص کا حکم ہے پھر وہ لوگ دیت پر راضی ہو گئے جسے انہوں نے لے لیا، اس پر اللہ کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تعجب ہوا اور آپ نے فرمایا: اللہ کے بعض بندے ایسے ہیں کہ اگر وہ اللہ کی قسم کھا لیں تو وہ ان کی قسم پوری کر دیتا ہے ۱؎۔ ابوداؤد کہتے ہیں: میں نے احمد بن حنبل کو کہتے سنا ان سے پوچھا گیا تھا کہ دانت کا قصاص کیسے لیا جائے؟ تو انہوں نے کہا: وہ ریتی سے رگڑا جائے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 777)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الصلح 8 (2703)، تفسیر سورة البقرة 23 (4499)، المائدة 6 (4611)، الدیات 19 (6894)، صحیح مسلم/القسامة 5 (1675)، سنن النسائی/القسامة 12 (4759)، سنن ابن ماجہ/الدیات 16 (2649)، مسند احمد (3/128، 167، 284) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: انس بن نضر رضی اللہ عنہ نے غصے میں اللہ کے بھروسے پر قسم کھا لی تھی کہ میری بہن کا دانت نہیں توڑا جائے گا، چنانچہ اللہ نے ان کے لئے ایسا ہی سامان قانونی طور پر کر دیا۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: